• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں پاک بحریہ کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچے سمیت 4 زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل روڈ لال کوٹھی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طارق ولد یوسف جاں بحق ہوگیا ،متوفی رفاع عام گرین ٹاؤں کا رہائشی اور پاک بحریہ کا ملازم بتایا جاتا ہے ، بلدیہ میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 23 سالہ ذکریہ ولد شیر محمد جاں بحق اور 29 سالہ بلال ولد وزیر زخمی ہوگیا ،سائٹ کے علاقے میں منی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد ابراہیم خان ولد محمد عرفان خان شدید زخمی ہوگیا ،نیو ایم اے جناح روڈ پیپلز چورنگی کے قریب موٹرسائیکل کی چین میں برقعہ پھنسے سے خاتون اورکمسن بچہ زخمی ہوگیا، موٹر سائیکل سوار اپنی اہلیہ اور دو سالہ کمسن بچے کو لے کر جا رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا ، خاتون اور بچہ چلتی موٹر سائیکل سے سڑک پر گر کر زخمی ہوئے ۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید