کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(کیپ) کے الیکشن برائے سال 2026-2028ء میں شیخ طارق نذیر چیئرمین ، ایس ایم نعیم کاظمی سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ، وائس چیئرمین پنجاب کے عہدے پر چوہدری عامر مجید،وائس چیئرمین سندھ کے عہدے پر انجنیئر ایس ایم کامران کاظمی،وائس چیئرمین کے پی کے کے عہدے پر رانا محمد طارق،وائس چیئرمین بلوچستان کے عہدے پرپرویز خان جبکہ وائس چیئرمین اسلام آباد کے عہدے پر عطا اللہ خان منتخب ہوگئے،اسی طرح ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدے پر23 افراد منتخب ہوگئے ہیں ۔