کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی روڈ نمبر 9 محمود گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 32سالہ محمود جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق مقتول کو 5 گولیاں لگی ہیں، مقتول قریبی باڑے میں گوالے کا کام کرتا تھا، وہ موٹر سائیکل پر چائے لینے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگئے ،مقتول کا آبائی تعلق شکار پور سے تھا ، واقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے، جائے وقوعہ سمیت دیگر مقامات پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں ۔