کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور دیگر واجبات ایک ماہ ادا کرنے کی ہدایت کردی، درخواست کی سماعت پر کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کو 50فیصد واجبات مجموعی طور پر 2کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی جاچکی ہے۔ باقی واجبات بھی بہت جلد ادا کر دیئے جائیں گے۔ ایک ماہ میں سب کے واجبات ادا کر دئیے جائیں گے۔