جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔
حزب اللّٰہ کے رہنما حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن بڑے پیمانے پر کشیدگی سے باز رہیں گے۔
دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی مزید بمباری سے 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی ایک مغوی کو آزاد کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی، فائرنگ میں مغوی ہلاک ہوگیا۔