سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی قبضہ قبول نہیں۔ اسرائیل کا ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا۔
ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیروں کے ان انتہا پسندانہ بیانات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔
سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔