• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے کئی ایئر پورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ شروع

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

پاکستان کے کئی ایئر پورٹس پر بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ شروع ہوگئے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کردی ہیں۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز ڈپارٹمنٹ کو 40 ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس دی ہیں، اسلام آباد سمیت زیادہ تر ایئر پورٹس پر باہر سے آنے والوں کی کووڈ ٹیسٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کووڈ ٹیسٹنگ ہوگی جبکہ چند ظاہر ہونے والے کووڈ کیسز کی جینوم سیکونسنگ بھی ہو رہی ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت حکام کے مطابق کووڈ 19 کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے جبکہ جے این 1 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز حکام کا کہنا ہے کہ ملتان اور فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر تاحال ٹیسٹنگ کٹس نہیں پہنچیں۔

صحت سے مزید