• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے، 50 گھر تباہ

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 50 گھر تباہ ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق گھر خالی تھے لیکن بم باری کےباعث ایک پورا رہائشی محلہ اب ختم ہو چکا ہے۔

3 اسرائیلی وزراء کی اپنے آرمی چیف پر شدید تنقید

اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں 3 اسرائیلی وزراء نے اپنے آرمی چیف پر شدید تنقید کی ہے۔

اس بات کا انکشاف اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ کا اجلاس دارالحکومت تل ابیب میں حماس حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں منعقدہوا تھا۔

اسرائیلی وزیر نے الزام عائدکیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ناکام جیو پولیٹکس پر انحصار کیا جو بے نقاب ہو گیا۔

وزراء کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں شور شرابہ بھی کیا گیا جس کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

جوزف بوریل آج لبنان کا دورہ کریں گے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ آج لبنان کا دورہ کریں گے،یورپی یونین

جوزف بوریل علاقائی کشیدگی سےبچنے کی ضرورت پر بات کرنےکیلئے یہ دورہ کررہے ہیں،یورپی یونین

امریکی وزیرِ خارجہ دورۂ مشرقِ وسطیٰ پرروانہ

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرروانہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن اسرائیل، مغربی کنارے، مصر، اردن، قطر، سعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سے قبل بلنکن ترکیے اور یونان جائیں گے۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے بلنکن کا مشرقِ وسطیٰ کا یہ چوتھا دورہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید