• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کراچی کے 8 سرکلز میں سے ایک کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر

کراچی(اسد ابن حسن) گزشتہ پورے برس کراچی ایف آئی اے کے ایک سرکل کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ باقی 7 سرکلز میں 239 مقدمات درج، 204 گرفتاریاں، 5 لاکھ ڈالر، 10 لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی اور 43 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔ تمام سرکلز کے سربراہوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار کچھ یوں رہے: اسٹیٹ بینک سرکل میں 15 مقدمات جن میں 13ہنڈی حوالے کے، 24 گرفتار، 83 ہزار امریکی ڈالر، 1 لاکھ 80 ہزار کی دیگر غیر ملکی کرنسی اور 11 کروڑ کے ملکی کرنسی ضبط کی گئی۔ اینٹی کرپشن سرکل میں 36مقدمات جن میں 14 ہنڈی حوالے کے، 92 انکوائریاں، 46 گرفتار، 26 کروڑ 86 لاکھ 68 ہزار مالیت کی رقم اور عدالتی فیصلوں پر مجرمان سے ایک کروڑ 80 لاکھ قومی خزانے میں جمع۔

ملک بھر سے سے مزید