• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بااثر شخص کی فورس کا ڈی ایس پی کے بیٹے پر تشدد

کراچی(این این آئی)کراچی میں بااثر شخص کی فورس نے ڈی ایس پی کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس کی رٹ چیلنج کردی گئی، بااثر شخص کی فورس نے ڈی ایس پی کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی ایس پی کا بیٹا انصاف کے لیے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوگیا۔ڈی ایس پی کے بیٹے عمیر مری کو خیابان شجاعت پر پولیس کی موبائل جیسی دو گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا،عمیر مری نے بتایاکہ گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ اور پولیس کی لائٹیں لگی تھیں، جدید ہتھیاروں سے لیس پانچ افراد گاڑی سے اترے اور مجھ پر اسلحہ تان لیا، گولی چلانے کی دھمکیاں دیں۔ڈی ایس پی کمبوہ خان نے کہاکہ پوش علاقے میں جدید اسلحہ لے کر چل رہے ہیں ایسا اسلحہ تو پولیس کے پاس بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانے سے کوئی رسپانس نہیں ملا، ایس پی نے بلایا ہے امید ہے انصاف کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید