لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں جاری جھڑپوں کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ کو دھمکی دی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "حماس نے چند ماہ میں جو کچھ سیکھا حزب اللّٰہ کو اس سے سبق لینا چاہیے۔"
انکا کہنا تھا کہ کوئی جنگجو بچ نہیں پائے گا۔ ہم سفارتی حل بھی نکالیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو دوسرا راستہ اپنائیں گے۔
دریں اثنا لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔
اسرائیلی وزیر کے مطابق اسرائیل کے شمالی علاقے میں شہری اپنے گھروں میں واپس نہیں آسکتے۔
اسرائیلی وزیر بینی گینٹز کے مطابق لبنان کے ساتھ موجودہ کشیدہ صورتحال کا فوری حل ضروری ہے۔
اسرائیلی وزیر کے مطابق اسرائیل حزب اللّٰہ کے ساتھ سفارتی حل میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اسرائیلی وزیر کے مطابق سفارتی حل نہیں نکلتا تو اسرائیلی فوج اس خطرے کو ختم کر دے گی۔