عالمی ادارہ صحت نے شمالی غزہ میں غیر محفوظ حالات کی وجہ سے طبی سامان کی ترسیل منسوخ کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سامان کی ترسیل شمالی حصے میں 5 اسپتالوں کے کاموں کو برقرار رکھنے کے لیے تھی۔
رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی ضمانتیں ملنے میں ناکامی کے بعد اتوار کو شمالی غزہ میں طبی سامان لانے کے مشن کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کے بعد سے ایسا چوتھی مرتبہ ہوا ہے کہ ضروری طبی سامان لانے کے لیے مشن کو منسوخ کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان میں لکھا گیا ہے کہ آخری مرتبہ شمالی غزہ میں 12 دن پہلے پہنچے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ تعداد میں بمباری، نقل و حرکت پر پابندیاں رابطوں میں خلل کے باعث غزہ میں خاص طور پر شمال میں طبی سامان کی باقاعدگی اور محفوظ طریقے سے فراہمی تقریباً ناممکن ہو رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اتوار کو منصوبے کے تحت طبی سامان کی ترسیل 5 اسپتالوں کے کام کو برقرار رکھنے کے لیے تھی۔