بھارت کے اسٹیٹ بینک کی ایک برانچ میں بیل گھس آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں سڑکوں پر پھرنے والا بیل بدھ کو اچانک اسٹیٹ بینک کی ایک برانچ میں داخل ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق اس دوران بیل نے خوب آرام سے بینک کی برانچ کا جائزہ لیا اور وہاں ادھر ادھر گھومتا رہا۔
اس موقع پر بینک میں تھوڑی دیر کے لیے افرا تفری اور شور مچا، تاہم بیل نے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
بعدازاں سیکیورٹی گارڈ نے بیل کو ڈنڈے کی مدد سے وہاں سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیل عمارت کے باہر دوسرے بیل سے ہونے والی لڑائی کے بعد بینک کے اندر آگیا تھا۔
برانچ کے چیف منیجر کے مطابق دو بیل بینک کے باہر لڑ رہے تھے، اس دوران ایک بیل کے بھاگنے پر دوسرے نے اس کا پیچھا کیا اور بعدازاں دھکا دے کر اسے مزید برانچ کے دروازے کے قریب کردیا، واقعے کے وقت برانچ میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔