• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کا قتل عام اسرائیل کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے، جنوبی افریقی قانونی مشیر، عالمی عدالت میں دلائل

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی کے خلاف سماعات کا ایک منظر۔(تصویر سوشل میڈیا)۔
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی کے خلاف سماعات کا ایک منظر۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

عالمی عدالت انصاف میں فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

دی ہیگ میں ہونے والی سماعت کے دوران جنوبی افریقی قانونی مشیر جان ڈیوگرڈ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں حدود سے تجاوز کیا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ نظر بندی کیمپ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کیس میں ایک ریاست نے دوسری ریاست پر قتل عام کا الزام لگایا جو بڑی بات ہے۔ 

جان ڈیو گرڈ نے کہا کہ اسرائیل کی قتل عام کی پالیسی اسکی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔ 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت کے باہر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت کے باہر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

اس موقع پر عالمی عدالت انصاف کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ 

جنوبی افریقی قانونی مشیر جان ڈیو گرڈ نے کہا کہ اسرائیل نے عرصے سے خود کو عالمی قوانین سے بالاتر سمجھ رکھا ہے۔ نتین یاہو، گیلنٹ اور اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان کے بیانات قتل عام کے دعوے کے ثبوت ہیں۔

عالمی عدالت میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف سماعت کے دوران جنوبی افریقہ کے نیدر لینڈز میں سفیر اور وزیر انصاف عدالت میں موجود ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔
عالمی عدالت میں اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف سماعت کے دوران جنوبی افریقہ کے نیدر لینڈز میں سفیر اور وزیر انصاف عدالت میں موجود ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

جنوبی افریقہ کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فسلطینی خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد کرتا ہے۔ اسرائیلی اقدامات نسل کشی کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 

جنوبی افریقہ کے نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات بچوں کی بڑی تعداد کو یتیم کر دیتے ہیں۔ 

جان ڈیو گرڈ نے کہا کہ غزہ کو تباہ کرنے کی خواہش اسرائیل میں اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر موجود ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل تمام فلسطینیوں کو 7 اکتوبر کے حملے کا ذمہ دار سمجھتا ہے۔ جان ڈیوگرڈ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کا مقصد غزہ کو تباہ کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید