• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کیخلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، حماس

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

حماس کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہیں۔

حماس نے کہا کہ امریکی حملہ جرم ہے، یمن کےخلاف جارحیت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ امریکا اور برطانیہ صہیونی قبضے کو بچانے اور اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔

حماس نے کہا کہ جنگ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کی قدر کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید