• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایل میل کے انتخاب کے لیے گوگل کا نیا فیچر متعارف

گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل میں متعدد ایل میلز کو بیک وقت منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرا یا ہے۔ یہ فیچر گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ’’سلیکٹ آل‘‘ کا فیچر فی الحال محدود تعداد میں (50 ای میلز) ای میل کا انتخاب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، یہ فیچر صارفین کو ایک ایک ای میل چننے کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ فراہم کرے گا۔

گزشتہ برس ماہ ستمبر میں صارفین نے گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعلق پیش کیے جانے والے کچھ اشاروں کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی۔صارفین کوتمام ای میلز کو ایک بار میں چننے کے لیے کسی بھی ای میل کو دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد سلیک آل کا ایک آپشن نمودار ہوگا ،جس کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین ای میلز کو ایک ساتھ ڈیلیٹ، آرکائیو یا لیبل کر سکیں گے۔ یہ فیچر ایپ میں ہر طرح سے یعنی نتائج کی تلاش، انباکس اور کیٹیگریز میں استعمال کیا جا سکے گا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید