• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو مؤثر جواب دیں گے، ترجمان حوثی ملیشیا

یمن کی حوثی ملیشیا نے امریکا کی جانب سے اس کی ریڈار سائٹ پر حملے کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کو اس کا مؤثر جواب دیں گے۔

حوثی ترجمان نے امریکی حملے کے ردعمل میں ریڈار سائٹ پر حالیہ امریکی حملے پر کہا کہ مضبوط اور مؤثر ردعمل دیں گے۔

ترجمان حوثی ملیشیا کا کہنا ہے فوجی اڈے پر حالیہ امریکی حملے اسرائیل جانے والے جہازوں کو روکنے کی صلاحیتوں پر خاص اثرانداز نہیں ہوئے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تازہ امریکی حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید