• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل لندن میں ’اسٹاپ دی وار، فلسطین سالیڈیرٹی کمپین‘ کے زیر اہتمام احتجاج

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

سینٹرل لندن میں ’اسٹاپ دی وار، فلسطین سالیڈیرٹی کمپین‘ کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا، جس میں شریک لاکھوں مظاہرین نے ’فری فری فلسطین‘ اور ’فوری جنگ بندی‘ کے نعرے بلند کیے۔

لندن میں ہونے والے احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کب آواز بلند کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ظالم افواج ہزاروں بےگناہ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

شرکا نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مقدمہ چلایا جائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین تجارتی مرکز بینک جنکشن سے چلتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر تک جائیں گے، احتجاج کے موقع پر امن قائم رکھنے کےلیے میٹ پولیس کے 1700 اہلکار تعینات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید