کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3 مزید مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے تین مسافروں کاریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جن میں سے 21 سالہ شخصنصیرآبادقمبر شہداد کوٹ کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔دوسرا مریض 22 سالہ شخص شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظہبی سے کراچی پہنچا تھا جبکہمہمند ایجنسی کا رہائشی 22سالہ تیسرا مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔متاثرہ مسافروں کو کوویڈ19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابقکراچی میں اب تک جے این ون ویریئنٹ کے پانچ کیس سامنے آئے ہیں جنکے نتائج کراچی کے نجی اسپتال (آغا خان) کی لیبارٹری نے جاری کیے ہیں۔اب تک سندھ میں مقامی سطح پر جے این ون کے پانچ جبکہ دو کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہجے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے،سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں،طبی ماہرین کے مطابق کوویڈ19 کا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کوویڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہے، اس لئےعوام سے اپیل ہے کہ وہ کوویڈ19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔