• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کیخلاف پوسٹ کرنے پر اسرائیلی ٹیچر گرفتار


اسرائیلی فوج مخالف سوشل میڈیا پوسٹ پر اسرائیلی ٹیچر کو گرفتار کر لی گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیلی ٹیچر نے غزہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور فوجی آپریشن پر تنقید کی تھی۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا، اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں اسرائیلی شہریوں کی کم علمی سے متعلق لکھا تھا۔

پوسٹ میں اسرائیلی ٹیچر نے لکھا کہ فلسطینی بھی انسان ہیں، غزہ سے ہولناک تصاویر آ رہی ہیں۔

اسرائیلی ٹیچر نے اپنی پوسٹ میں معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔

ٹیچر کا کہنا ہے کہ حماس کا حمایتی قرار دینے پر اسرائیلی میڈیا پر مقدمہ کروں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید