• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر میں 10 ہزار 182 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھلوائے گئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ دسمبر 2023 میں 10 ہزار 182 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھلوائے گئے ہیں، دسمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 16 کروڑ ڈالر جمع کروائے گئے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2023 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار 898 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 2023 میں ایک ارب 61 کروڑ ڈالر جمع کروائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ستمبر 2020 تا دسمبر 2023 6 لاکھ 51 ہزار 57 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھلوائے گئے، اس دوران ان کھاتوں میں 7 ارب 19 کروڑ ڈالر جمع ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق دسمبر 2023 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 1.53 ارب ڈالر واپس بھیجے گئے۔ دسمبر 2023 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع 4.44 ارب ڈالر مقامی استعمال ہوئے۔

ایس بی پی کے مطابق دسمبر 2023 پر روشن ڈیجیٹل کھاتوں کے واجب ادا ڈپازٹس 1.21 ارب ڈالر ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید