• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قیادت میں حوثیوں پر حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی، قطر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

قطر نے کہا ہے کہ امریکی قیادت میں یمن کے حوثیوں پر حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ 

اس حوالے سے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سب کو متاثر کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو غزہ میں جنگ ختم کرانے پر توجہ رکھنی چاہیے۔ کسی بھی تنازع میں فوجی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے تنازعات کے بجائے مرکزی تنازع غزہ کی جنگ پر توجہ رکھنی چاہیے۔ غزہ کا تنازع ختم ہوگا تو دیگر تنازعات خودبخود دم توڑ دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید