یورپی یونین نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
برسلز سے عرب میڈیا کے مطابق یحییٰ سنوار کو 7 اکتوبر کے حملوں پر دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یحییٰ سنوار کے یورپی یونین کے کسی ملک میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے، جبکہ پابندی کے بعد کوئی یورپی شہری یحییٰ سنوار سے مالی لین دین نہیں کر سکتا۔
عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے حماس کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا ہوا ہے۔