• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018 کے مقابلے 2024 میں پاکستانی ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو شہری اگلے 5 سال کے لیے نئی حکومت کا انتخاب کرنے کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کا اجراء کردیا ہے اور الیکشن شیڈول بھی جاری ہوچکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2018ء کے الیکشن کے مقابلے میں اس مرتبہ 2024ء کے انتخابات میں 12 لاکھ زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 127 ملین ہوگئی ہے۔

نوجوان اور بزرگ ووٹرز کی تعداد

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں خواتین ووٹرز کی تعداد 58.5 ملین ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 68.5 ملین ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ 57.1 ملین ہے اور یہ کُل ووٹرز کا 45 فیصد بنتا ہے۔

پاکستان میں 56 سال یا اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 24 ملین ہے جو کہ کُل ووٹرز کے تقریباً 19 فیصد ہے۔

چاروں صوبوں میں ووٹرز کی تعداد

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کُل ووٹرز کی تعداد 72.3 ملین ہے جو کہ 56.9 فیصد بنتی ہے جبکہ صوبۂ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 26.6 ملین ہے اور یہ 21 فیصد بنتی ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 21.7  اور بلوچستان میں 5.3 ملین ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید