• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد مسترد ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کے 100 میں سے 72 ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 11 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔

علاوہ ازیں 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہوگئی ہے جن میں 10 ہزار سے زائد بچے اور سیکڑوں خواتین شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 61 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں اسپتال اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید