یمن میں حوثی گروپ نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن میں تازہ حملے کئے ہیں، بحیرہ احمر میں حملے جاری رہیں گے۔
اس سے پہلے حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی جہاز Genco Picardy پر حملے کی ذمےداری قبول کی تھی۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جسے بھجا دیا گیا، جہاز اور عملہ محفوظ ہے۔