امریکا اور برطانیہ نے یمن میں 4 مقامات پر حملے کیے ہیں۔
حوثی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے یمن میں الحدیدہ، تائض، دھمار، البیدا اور سادا گورنریٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمان کے مطابق امریکی فورسزنے یمن میں حوثیوں کے 14 میزائلوں پر حملہ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمان نے بتایا ہے کہ حوثیوں کے میزائل فائر کے لیے تیار تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حوثی میزائل بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھے۔
دوسری جانب امریکا نے حوثیوں کو دوبارہ عالمی دہشت گرد نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ حوثیوں کو عالمی دہشت گرد نامزد کر چکے ہیں، حوثی امریکا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔