• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر شور مچانے والے پاپارازی پر برہم ہوگئے

معروف بھارتی شاعر اور گیت نگار جاوید اختر جمعرات کی شب اس وقت غصے میں آگئے جب ممبئی میں ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ارد گرد موجود پاپارازی شور مچا رہے تھے، اس صورتحال پر انہوں نے پاپارازی سے کہا کہ شور مت کرو۔ ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ سینئر بالی ووڈ اداکار انیل کپور کے گھر جا رہے تھے جہاں ان کے اعزاز میں برتھ ڈے پارٹی منعقد کی گئی تھی۔ 

انسٹاگرام پر پاپارازی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاوید اختر اپنی اہلیہ شبانہ اعظمی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے جارہے ہیں۔

اس موقع پر جاوید اختر اپنے ٹریڈ مارک کرتا پاجامہ میں ملبوس بہت سارے کیمروں کے درمیان سے گزرتے نظر آرہے ہیں۔

اس دوران شور اور ہنگامہ شہرت یافتہ اور دھیمے مزاج کے شاعر کی طبیعت پر گراں گزرا اور انھوں نے اس پر پاپارازی کو ڈانٹنے میں کوئی قباحت محسوس نہ کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاپا رازی کو پوز دینے سے قبل کہہ رہے ہیں کہ شور مت کرو، ان کی یہ  ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید