• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کی اہم اسامی گزشتہ دو ہفتوں سے خالی

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی کی اہم اسامی گزشتہ دو ہفتوں سے خالی ہے جس سے ڈائریکٹر آفیس کے انتظامی امور متاثر ہونے کے ساتھ بنیادی صحت کے مراکز، ڈسپنسریوں اورپرائمری کیئر اسپتالوں کی نگرانی کا کام بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ کراچی میں صحت کی دو بڑی تیار اسکیموںسندھ گورنمنٹ اسپتال پیآئی بی کالونی اور سندھ گورنمنٹ اسپتال اعظم بستی کا افتتاح بھی التوا کا شکار ہے ۔ ذرائع کے مطابق بالترتیب 100اور 50بستروں پر یہ دونوں اسپتال سازو سامان سمیت افتتاح کے لئے تیار ہیں جن سے قرب و جوار کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے ۔مزید براں کراچی میں صحت کی بیس کے قریب اسکیموں کی ڈیولپمنٹ کا کام بھی متاثر ہو رہا ہےلیکن دو ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈائریکٹر کی اسامی پر تعیناتی نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید