پنجاب میں دھند برقرار رہنے کے باعث 12 پروازیں منسوخ اور 6 کو متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کردیا گیا۔
جمعرات کو لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور کی 37 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
جدہ سے لاہور کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز کو کراچی میں لینڈ کرایا گیا جبکہ دبئی ملتان، دمام اور کویت سٹی سے سیالکوٹ کی 3 پروازوں کی اسلام آباد لینڈنگ ہوئی۔
بحرین اور کراچی سے لاہور کی 2 پروازوں کو بھی اسلام آباد اتارا گیا جبکہ لاہور کراچی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
سعودی ایئر لائن کی جدہ سے لاہور کے لیے پرواز ایس وی 738 بھی منسوخ کردی گئی جبکہ اسلام آباد کراچی کی نجی ایئر لائن کی دو اور شارجہ کی ایک پرواز منسوخ کی گئی۔
ملتان سے جدہ کے لیے نجی ایئر لائن کی دو، کراچی سے دمام اور گوادر کی 3 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔