لاہور میں اسموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران 42 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اسموگ اور خشک سردی کی خراب صورتحال کے باعث نمونیا، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفکشن کے سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دن کے دوران صرف لاہور میں 1 ہزار 474 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے، ان بچوں کی عمر 5 سال تک ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج نمونیا میں مبتلا ہونے والے ان بچوں میں سے 42 بچے انتقال کر گئے۔