• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات 5 فیصد کم ہوئی ہیں۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ رہیں، جو نومبر سے 6 فیصد اور دسمبر 2022 کے مقابلے 3 اعشاریہ 3  فیصد زائد رہیں۔

دسمبر اعداد شامل کرنے کے بعد مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 5 فیصد کم ہوکر 8 ارب 28 کروڑ ڈالر رہیں۔ مالی سال 2023 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل برآمدات 8 ارب 71 کروڑ ڈالر تھیں۔

رواں سال 6 مہینوں میں ٹیکسٹائل نٹ ویئر کی برآمدات 11 فیصد کم ہوکر 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔

پہلی ششماہی میں تیار ملبوسات کی برآمدات 9 فیصد کم ہوکر ایک ارب 66 کروڑ اور بیڈ ویئر ایکسپورٹس 4  فیصد کم ہوکر ایک ارب 37 کروڑ ڈالر رہیں۔

6 مہینوں میں کاٹن یارن کی برآمدات 54 فیصد بڑھ کر 59 کروڑ ڈالر رہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید