• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا امریکا سے غزہ جنگ بندی کی حمایت پر زور

لانا نسیبہ--- فائل فوٹو
لانا نسیبہ--- فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ واضح طور پر ایک کھلا زخم ہے، ہمیں اب انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

لانا نسیبہ نے نیویارک سے آن لائن انٹرویو میں کہا کہ ہم مزید 100 دن انتظار نہیں کر سکتے، خطرات بہت زیادہ ہیں اور یہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، امریکا کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرے اور خبردار کیا کہ 3 ماہ سے جاری تنازع کے باعث علاقائی تصادم کا خطرہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید