• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنوبی غزہ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ میں جھڑپوں کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 195 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں قلقیلیہ اور جنین میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق الخلیل میں اسرائیلی فوج نے بلڈوزر سے ایک گھر کو گرا دیا۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں سیکڑوں عمارتیں اور اسپتال بھی ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید