اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کا پلان آج وفاقی کا بینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج برو زمنگل دو بجے وزیر اعظم ہا ؤس اسلام آ باد میں طلب کیا ہے ۔ اجلاس کیلئے سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔ ریو نیو ڈویژن کی جا نب سے کابینہ کو ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ اور ڈیجیٹلائز یشن کے پلان پر بریفنگ دی جا ئے گی۔ کابینہ اس پلان کی منظور ی دے گی۔ ایس ایم ای بنک کے صدر ( سی ای او)طاہر حسن قریشی کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی جا ئے گی۔