• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کے حامیوں نے بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے حق میں آواز بلند کرنیوالوں نے امریکا کے صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔

صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سسلسلے میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے، اس دوران فلسطینیوں کے حامی بار بار کھڑے ہوتے رہے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالتے رہے۔

فلسطین کا پرچم تھامے ان افراد کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی مظالم روکے جائیں اور فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

جو بائیڈن کی تقریر کےدوران خلل ڈالنے والے ان افراد کو روک کر باہر نکالا جاتا رہا تاہم ایک کے بعد دوسرا شخص کھڑا ہوتا رہا۔

بائیڈن کے حامی بھی اس موقع پر صدر کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید