اس مرتبہ مِس جاپان 2024ء کے ٹائٹل کے لیے خوبصورت ترین خاتون کا انتخاب متنازع بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ یوکرین میں پیدا ہونے والی خاتون ماڈل نے مِس جاپان 2024ء کا ٹائٹل جیتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ماڈل کیرولینا شینو کی پیدائش یوکرین میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ 5 سال کی عمر مں جاپان آگئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق جاپان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ملک سے باہر پیدا ہونے والی خاتون نے مِس جاپان کا ٹائٹل جیتا۔
ٹائٹل جیتنے کے بعد کیرولینا شینو نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا ایک خواب تھا، جس لمحے میرا نام پکارا گیا تو اپنے آنسو روک نہیں سکی، مجھے ایسی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جو اکثر مجھے جاپانی شہری کے طور پر قبول کرنے سے روکتی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیرولینا شینو کو مِس جاپان 2024ء قرار دیے جانے پر کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر خاتون ماڈل کی پیدائش کو لے کر تنقید کی جارہی ہے کہ وہ پیدائشی طور پر یوکرینی ہیں اور وہ جاپانی نہیں لگتیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیرولینا شینو نے گزشتہ سال جاپانی نیشنلٹی ملنے پر کہا تھا کہ شائد میں جاپانی نہیں لگتی لیکن میرا ذہن جاپانی بن گیا ہے کیونکہ میں جاپان میں بڑی ہوئی ہوں۔