بھارت کے شہر بنگلورو میں ساتویں جماعت کی طالبہ فلیٹ کی 29 ویں منزل کی بالکنی سے گر کر ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے اور اس نے مبینہ طور پر اپنے ہی فلیٹ کی بالکنی سے چھلانگ لگائی۔
بھارتی پولیس کے مطابق مرنے والی طالبہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی اور ڈپریشن کا شکار تھی۔
بھارتی پولیس کے مطابق منگل کی صبح 5 بجے سیکیورٹی گارڈ نے کوئی چیز گرنے کی زوردار آواز سنی، بعدازاں اس نے دیکھا کہ طالبہ خون میں لت پت پڑی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ حالت میں لائے جانے کی تصدیق کی گئی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ نے اسے صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب اپنے کمرے کے باہر دیکھ کر پوچھا تھا کہ وہ اتنی جلدی کیوں اٹھی ہے تو لڑکی غیر واضح جواب دے کر اپنے کمرے میں چلی گئی تھی۔
بھارتی پولیس کے مطابق لڑکی کے والد سافٹ ویئر انجینئر ہیں جنہوں نے 6 ماہ پہلے نوکری چھوڑ کر اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا کام شروع کیا تھا۔