• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ممکنہ زمینی جنگ لڑنے کیلئے تیار رہیں، برطانوی آرمی چیف

لندن (اے ایف پی)اعلیٰ ترین فوجی افسر جنرل پیٹرک سینڈرز نے گزشتہ روز کہاکہ برطانوی شہریوں کو ممکنہ زمینی جنگ لڑنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ کسی بھی تنازع کیلئے پوری قوم کی ذمہ داری کی ضرورت ہوگی اور شہریوں کوجنگ کیلئے تیار رہنے کیلئے تربیت اور تیاری سےلیس کیا جانا چاہیے۔

جنرل پیٹرک سینڈرز کا اس بیان سے قبل گزشتہ سال برطانوی وزارت دفاع نے کہاتھا کہ وہ 2025تک برطانیہ کی پیشہ ورانہ فوج کی مجموعی تعداد کو 82ہزار سے کم کر کے 73ہزار کر دیگی۔ 

جنرل پیٹرک سینڈرز نے لندن میں بکتر بند گاڑیوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بوقت ضرورت معاشروں کو جنگی بنیادوں پرتیار رکھنے کے لیے اقدامات اب نہ صرف مطلوبہ بلکہ ضروری ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید