• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کا 100 زخمی فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔

اطالوی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں اور ان کے اہلخانہ کی اٹلی منتقلی کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 30 فلسطینی بچے اگلے چند دنوں میں ایئر لفٹ کیے جائیں گے۔

اطالوی وزارتِ دفاع کے مطابق مزید 30 بچے رواں ماہ کے آخر میں ملٹری شپ کے ذریعے اٹلی منتقل کیے جائیں گے، بچوں کی منتقلی کے لیے اطالوی جہاز نیو ولکینو جلد مصری بندرگاہ سے روانہ ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق فلسطینی بچوں کا روم، بولوگنا، فلورنس اور جیناو کے اسپتالوں میں علاج کرایا جائے گا۔

اٹلی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ آرمی فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے علاقائی ممالک سے رابطے میں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو 7 فلسطینی زخمی بچے علاج کے لیے فرانس پہنچا دیے گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل دسمبر میں 2 فلسطینی زخمی فرانس منتقل کیے گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید