• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اجلاس کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مذاکرات میں پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اجلاس کی تجاویز کا جواب دینے کیلئے مطالعہ کر رہے ہیں۔ 

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ تجاویز کی قبولیت غزہ پر جارحیت کے خاتمے اور فوجی انخلاء سے مشروط ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے۔ سنجیدہ تجاویز جارحیت کے خاتمے اور بےگھر لوگوں کی واپسی سے متعلق ہو۔ 

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ سنجیدہ تجاویز غزہ کی تعمیرنو اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنےقیدیوں کی رہائی کیلئے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرے۔ 

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں پیرس کے فریم ورک معاہدے اور اس کے نفاذ پر گفتگو کیلئے دورہ قاہرہ کی دعوت ملی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے بدسلوکی، قتل عام اور جنگی جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید