• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سویٹ ہوم کارکھ دھمیال قبرستان کیلئےچار گاڑیوں کا عطیہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پاکستان سویٹ ہوم نے رکھ دھمیال قبرستان کے لئے چار گاڑیوں کا عطیہ دیا ہےجن میں ایک ایمبولینس، ایک میت وین اور میت کی تدفین کے لئے لواحقین کو قبرستان لانے کے لیے دو ہائی ایس شامل ہیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چیئرمین سویٹ ہوم زمرد خان کے ہمراہ رکھ دھمیال قبرستان کا دورہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ قبرستان کی دیکھ بھال پاکستان سویٹ ہوم کرے گا۔ مستحق اور نادار لوگوں کے پیاروں کی تدفین پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے مفت کی جائے گی۔ قبرستان میں پکی قبریں بنانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔