اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر) پولیس کی مختلف کارروائیاں،30 ملزمان گرفتار کر لئے گئے اور منشیات،اسلحہ اور وارداتوں میں مطلوب گروہوں کے کارکنوں سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤ ن جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ مارگلہ ، تھانہ ترنول ، تھانہ شالیمار ، تھانہ سمبل ، تھانہ گولڑہ ، تھانہ شمس کالونی ، تھانہ کھنہ ، تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ بہارہ کہو ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ بنی گالہ اورتھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیمو ں نے25ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2,935 گر ام آ ئس، 1,312گرام ہیروئن،530 گرام چرس ، مختلف بو ر کے نو عدد پستول، ایک عددگن معہ ایمو نیشن اور خنجر برآمد کرلئے، جبکہتھانہ کھنہ اور تھانہ بہارہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو منظم گروہوں کے دو ارکان زین فاروق اور ذیشان کو گرفتارکرکے قبضہ سے مسروقہ نقدی 14لاکھ روپے اور مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلئے ہیں ۔ دریں اثناءراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ صدرواہ اور گوجرخان کے علاقوں میں کیں۔ادھر تھانہ ونہار پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، ایک منشیات فروش گرفتارکرلیاگیا۔