راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں میں 21 موٹرسائیکل ،موبائلز فونز نقدی و دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 16موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،35موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،12افراد سے جھپٹا مار کرموبائل چھین لئے گئے ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں 1122کے دفتر کے قریب شہری سےگن پوائنٹ پر موبائل،تھانہ چک لالہ کے علاقہ ممتازکالونی میں حیدر زمان کی د کان سے اسلحہ کی نوک پر 3 موبائل اور ڈیڑھ لاکھ روپےتھے۔