• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ،ایک شخص کو زمین کے تنازع پر قتل کردیاگیا،ایک شخص ویران جگہ مردہ پایاگیا ،تین افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے تھانہ چونترہ کی حدود میں زمین کا تنا زع کے باعث نے تین افرادنے مبینہ طور پرعثمان فاروق کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ روات کے علاقہ میں 45سالہ بلال فاضل ویران جگہ مردہ پایاگیاتھانہ صدرواہ کو مطیع الرحمٰن نے بتایا کہ میرا بھا ئی شکیل احمد موٹر سا ئیکل پرجی ٹی رروڈ پر پیچھے سےایک نا معلو م ڈ یمپر ڈرائیور نے اسے کچل دیا جس سے میرا بھا ئی موقع پر جا ں بحق ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید