اسلام آباد ،راولپنڈی،حطار،سرائے عالمگیر( نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے،نمائندگان جنگ) جڑواں شہروں میں عید میلا النبیؐ بڑے عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ جشن عیدمیلاد النبیؐ شہریوں کی بھرپور شرکت،عقیدت و احترام ،قران خوانی اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیاوفاقی دارالحکومت میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرکزی جلوس اس سال بھی ماضی کی طرح نماز ظہر کے بعد 12 رکنی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام بھٹو گراؤنڈ جی سیون سے شروع ہو کر آبپارہ چوک میں سچی محمود بادشاہ کے دربار پر اختتام پذیر ہوا ،جبکہ مرکزی میلاد کمیٹی وسی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام پندرہ سوواں جشنِ عید میلادالنبی ؐ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک عظیم الشان جلوس بھٹو گراؤنڈسے ہوتا ہوا الحبیب مارکیٹ، میلوڈی مارکیٹ کے راستے سے گزرتا ہواسخی محمود بادشاہ دربار پر اختتام پذیر ہوا۔ادھر راولپنڈی میں پٹرولنگ پولیس راولپنڈی نے جشن میلادالنبیؐ اور یوم دفاع کی تقریبات کا انعقاد کیا ، راولپنڈی ریجن کی تمام پوسٹوں پر قرآن خوانی و نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔