راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب حکومت کی ہدایات پر آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اوپن مارکیٹوں اور تندوروں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر حاکم خان نے 24دوکانوں اور 17تندوروں کی چیکنگ کی۔مہنگی روٹی اور آٹا فروحت کرنے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔تین دوکانیں اور تندور سربمہر کئے گے۔جبکہ 72ہزار روپے کے جرمانے کئے گے۔