کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہفتے شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی شدید اور موسلا دھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا شہر کی اہم شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔کیماڑی سے سرجانی تک سڑکوں پر پانی پانی تھا بلدیاتی عملہ غائب نظر آیا ۔گلی محلوں کی صورت حال ابتری کا شکار ہوگئی بارش کے ساتھ بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔سڑکوں پر بری طرح ٹریفک جام ہوگیاشہر میں ہفتے کی جل تھل بارش میں گھنٹوں شہر میں ٹریفک جام رہا اس رش میں ایمبولینس پولیس موبائلیں بھی پھنسی رہی ٹریفک میں پھنسے شہریوں کے موبائل بھی جواب دے گئے اور انہیں اہل خانہ سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دیواریں گر نے اور موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 11 زخمی ہو گئے۔بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ ہفتے کی شب شہر میں موسلا دھار بارش کے آغاز سے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور تقریباً آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا،کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئی آئی چند ریگرروڈ، شارع فیصل، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ، بحریہ ٹائون، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلبہار، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، کراسنگ، ملیر، ایئرپورٹ، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، منگھوپیر، سرجانی، شاہ فیصل، قیوم آباد، ڈیفنس سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جسکے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ پھسلن ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کے واقعات بھی ہوئے۔ مختلف اسپتالوں کے شعبہ حادثات میں ٹریفک پھسلن زخمیوں کا رش رہا۔ بارش کے بعد ہوائیں ٹھنڈی ہوگئی جس کے بعد شہریوں نے ایک بار پھر گرم کپڑے زیب تن کر لئے، دن بھرشہر میں مطلع ابر آلود رہا، بادل چھائے رہے، محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 17.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہفتے شام تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی شدید اور موسلا دھار بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا شہر کی اہم شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔کیماڑی سے سرجانی تک سڑکوں پر پانی پانی تھا بلدیاتی عملہ غائب نظر آیا ۔گلی محلوں کی صورت حال ابتری کا شکار ہوگئی بارش کے ساتھ بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔سڑکوں پر بری طرح ٹریفک جام ہوگیاشہر میں ہفتے کی جل تھل بارش میں گھنٹوں شہر میں ٹریفک جام رہا اس رش میں ایمبولینس پولیس موبائلیں بھی پھنسی رہی ٹریفک میں پھنسے شہریوں کے موبائل بھی جواب دے گئے اور انہیں اہل خانہ سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض علاقوں میں موبائل فون سروس میں خلل پیدا ہوا رات گئے تک ٹریفک کی روانی میں بہتری نہ آسکی کئی مقامات پر درخت گر گئے بڑی تعداد میں شہری رات دیر سے گھروں کو پہنچے اہم سڑکوں پر رکھے ہوئے بڑے بڑے کوڑے دان بھی بہہ کر میں روڈ پر تیرنے لگے سڑکوں پر گاڑیاں خراب ہوگئیں جسے دھکا لگانے والوں کی چاندنی ہوگئی۔رکشے ٹیکسی اور آن لائن گاڑی والوں نے منہ مانگے کروائے وصول کئے تیز ہواؤں سے بعض علاقوں میں کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔