کراچی(اسٹاف رپورٹر )حب کینال میں شگاف پڑنے سے کراچی کو دس کروڑ گیلن یومیہ پانی کی سپلائی بند ہو گئی ضلع غربی اورغربی کے علاقے شدیدمتاثر بحالی میں تین دن لگ جائیں گے،حب نہر کی مسلسل مرمت نہ ہونے کے باعث اس کے پشتے انتہائی کمزور ہو چکے ہیں آئے دن اس میں شگاف ہونا معمول بن چکا ہےحب ڈیم سے 100ایم جی ڈی مکمل کوٹہ ملنے کے باوجود یہ کراچی شہر تک بمشکل 60 ایم جی ڈی پہنچ پاتا ہے حکومت سندھ یا کراچی واٹر کارپوریشن اس کی مرمت کرنے میں اب تک ناکام ہیں دریں اثنا ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات موسلادھار بارش اور حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں شگاف پڑگیا جس کے باعث حب کینال سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے ۔