• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریمی ایوارڈز حاصل کر کے ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور ریکارڈ بنا لیا

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گریمی ایوارڈز 2024ء میں ٹیلر سوئفٹ نے (Midnights) کے لیے البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔

رپورٹس کے مطابق گریمی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی بھی فنکار نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ ایوارڈ حاصل کیا ہو۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے 34 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ میرے لیے ایوارڈ کام ہے جسے میں بہت پسند کرتی ہوں اور یہ مجھے بہت خوش کرتا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان لوگوں کی بھی خوشی کا باعث ہے جنہوں نے میرے لیے ووٹ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی البم (Midnights) اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید